ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 6 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بڑھ کر 14 ارب 79 کروڑ ڈالر رہے۔ مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 98 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 46 کروڑ ڈالر رہے۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 32 کروڑ ڈالر رہے۔یاد رہے کہ واجب الادا قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت نہ ملنے کے تناظر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری اکتوبر تک طوالت اختیار کرنے کی اطلاعات سے اگرچہ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اضطراب بھی پایا جارہا ہے لیکن خام تیل کی عالمی قیمت 70ڈالر فی بیرل کے ساتھ 5ماہ کی کم ترین سطح پر آنے، مقامی طور پر پیدا ہونے والے ڈیزل کے دستیاب 2ماہ کے ذخائر کے سبب درآمدی بل میں کمی کی امید اور ہنرمند نوجوانوں کی بڑی تعداد کی بیرون ملک منتقلی کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں ورکرز ریمیٹنسز کا حجم مزید بڑھنے کی توقعات نے ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کو سہارا دیا۔
وزیراعظم سے پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخوا کے وفود کی ملاقاتیں
کراچی تاجر اتحاد نے بجلی کی قیمت مٰیں کمی کا فیصلہ خوش آئند دے دیا