ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی
0
82
dollar

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 23.3 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 نومبر تک 12.3 ارب ڈالر رہے-

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، 82ویں فارمیشن …

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے جو اب کمی کے بعد 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے، گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔

عارف علوی سے امام کعبہ کی ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a reply