ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر5 ارب 16 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہوگئی
state bank

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مزید کم ہوگئے۔

باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 15دسمبر تک ملکی زرمبا دلہ ذخائر کی مالیت گھٹ کر 12.1 ارب ڈالر ہوگئی اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی جس سے سر کاری زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر 6 ارب 90 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہوگئی15 دسمبر تک تجارتی بینکوں کےزرمبادلہ کےذخائر کی ما لیت میں بھی 20 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت بھی گھٹ کر5 ارب 16 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے-

سیالکوٹ؛ پی ٹی آئی امیدوار آر او آفس سے گرفتار، وکلا نے چھڑوا لیا

Comments are closed.