ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعدادو شمار جاری

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 7.87 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.16 ارب ڈالر رہے
state bank

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے-

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نئے اعدادو شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو ا ہے،ریاستی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 دسمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 دسمبر تک 12.20 ارب ڈالر رہے جبکہ اس دوران اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 2.06 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.04 ارب ڈالر رہے اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 7.87 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.16 ارب ڈالر رہے۔

سپریم کورٹ نہیں جا رہے، الیکشن کمیشن کی تردید

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس دسمبر کے دسویں روز تاریخ کی نئی بلند ترین سطح نہ بنا سکا،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1185 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 98 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب 74 کروڑ روپے میں طے ہوئے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 51 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 419 ارب روپے ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخابات ملتوی کرانے کے الزامات الیکشن کمیشن نے مسترد کر …

Comments are closed.