ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز،صوبوں کو کتنی ملی ویکسین؟

0
32

ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز،صوبوں کو کتنی ملی ویکسین؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی میں کورونا ویکسین کی تقریب ہوئی

ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دینے کا آغاز ہوا

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی تقریب میں وزرااعلیٰ کی شرکت اتحاد کی علامت ہے،ملک پر مشکل وقت آیا ،ہم نے ملکر مقابلہ کیا،پاکستان نے چین کے تعاون سے مشکل وقت سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی چین نے ہمیشہ پاکستان کی مددکی اور دونوں ممالک کی دوستی مثالی ہے خوشی کی بات ہے تمام صوبوں کو مساوی بنیاد پر ویکسین کی فراہمی ممکن بنائی گئی کورونا سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزنے کام کیا کورونا سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے،

پمز اسپتال ،شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ہیلتھ ورکرز کوویکسین لگائی گئی ہیلتھ ورکررضوانہ یاسمین ،جاوید اقبال اور فہد محمود کو کورونا ویکسین شیلڈ دیئے گئے

پشاو رمیں کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کورونا ویکسی نیشن تقریب میں شریک ہوئے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ہیلتھ ورکرزکو کورونا ویکسین شیلڈ دیئے

سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا ویکسی نیشن تقریب میں شریک ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑا،چین کی طرف سے ویکسین تحفہ کی فراہمی پر چینی قیادت کے مشکور ہیں،سندھ کے لیے 83ہزار خوراک ملی ہیں ،ویکسین لینے کے بعد بھی ماسک اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا،کوشش ہے فروری کے آخر تک تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسین فراہم کی جائے

Leave a reply