ملا ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جس پر ان کا شکر گزار ہوں،مولانا فضل الرحمان

پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں
0
117
afghan

کابل: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامیہ اور طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملا ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جس پر ان کا شکر گزار ہوں-

باغی ٹی وی:دورہ افغانستان کے دوران افغانستان کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دورے کا اہم مقصد یہ تھا کہ باہمی افہام و تفہیم سے مسائل حل کیے جائیں، الحمد للہ دورے کے مقاصد میں کامیابی ہوئی ہے ملا ہیبت اللہ کے ساتھ ملاقات بڑی مثبت ہوئی ہے، اس تاثر کو سختی سے رد کرتا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف ہے، ہمارے دورے کا مقصد ہی یہی ہے کہ دونوں ممالک مل کر چلیں۔

پی ٹی آئی کے پی کے میں غیر منصفانہ ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان سراپہ …

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی کےقیام کےبعد یہ ہمارا افغانستان کا پہلا سفر ہےاب دونوں ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے، دونوں ممالک کی بنیادی ضرورت تجارت ہےپاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم کی جانب سے محبت کا پیغام لے کر افغانستان آیا ہوں، پرانی ناراضگیاں ختم کرکے اب ہم نے آگے بڑھنا ہے۔

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23708 ،انٹرنیٹ سروس بھی بند

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دونوں ممالک اس معاملے میں بڑے سنجیدہ ہے، ہم افغانستان کے داخلی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کریں گے، اس دورے کی دعوت ہر امارت اسلامی حکومت کا مشکور ہوں۔

Leave a reply