راولپنڈی: ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے گرفتار کر لیا۔
با غی ٹی وی:فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ایک اور اشتہاری کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم صابر میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم صابر علی 3 سال قبل شہری سے 30 لاکھ کا فراڈ کرکے بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، گرفتاری کے لیے متحرک جاری رکھا، ملزم کو میانوالی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،ملزم کے خلاف سال 2020 میں فراڈ کی دفعات کے تحت پیر پائی تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔