ملتان:تھانہ میں درخواست جمع کرانے والی لڑکی اے ایس ائی کی جنسی زیادتی کا نشانہ

0
131

پڑوسی سے جھگڑے کی درخواست لے کر تھانے آنے والی لڑکی اے ایس آئی کی ہوس کا شکار بن گئی ، ملتان میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کی جانب سے تھانے میں درخواست لے کر آنے والی لڑکی کے ساتھ 15 روز تک تھانے میں ہی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنتی رہی، پولیس کے مطابق مبینہ طور زیادتی کا شکار لڑکی نے تھانہ سیتل ماڑی کے اے ایس آئی کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست کے ساتھ ساتھ متاثرہ لڑکی نے اے ایس آئی کے کمرے کی فوٹیج اور تصاویر بھی پولیس افسران کو فراہم کیں۔
درخواست میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ وہ اپنے پڑوسی سے جھگڑے کی درخواست لے کر تھانے آئی تھی، اے ایس آئی نے تھانے کے ایک کمرے میں لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور یہ عمل وہ 15 روز تک تھانے بلواکر کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعے پر سی پی او رانا منصور نے اے ایس آئی کو معطل کر کے چارج شیٹ کردیا ہے۔

Leave a reply