ملتان، دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان فاتح، انگلینڈ کو شکست

multan test

پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دےدی

پاکستان کی قومی ٹیم نے 44 ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستانی ٹیم پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 4 سال کے دوران 11 ٹیسٹ میں سے کوئی نہ جیت سکا تھا،آج انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان فاتح ٹھہرا،انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان نے 9 وکٹیں لیں،ساجد خان نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،نعمان علی نے 11 وکٹیں لیں ،نعمان علی نے پہلی اننگز میں 3 اور دوسری میں 8 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،

پنجاب کے شہر ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے، انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز دو وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا لیکن ساجد خان نے ایک رن کے اضافے پر ہی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 18 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا،نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جبکہ نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6 رن بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،انگلش کپتان بین اسٹوکس نعمان علی کے پانچویں شکار بنے جو 37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔ برینڈن کیرس اور جیک لیچ کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے ،پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی،

پاکستانی بولرز کا 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر ہو گیا ہے،ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے 2 اسپن بولرز نے حاصل کیں۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 20 وکٹیں 2 بولرز نے لی ہو، پاکستان کی قومی ٹیم کے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ برابر کردیا،انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستان کے ان ہی 2 اسپنرز نے حاصل کیں اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ساتواں موقع ہے جب 20 کھلاڑیوں کو 2 بولرز نے آؤٹ کیا ہوا،نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 11 اور ساجد خان نے 9 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان کی جانب سے دو بولرز کا تمام 20 وکٹیں لینے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، ملتان ٹیسٹ سے قبل دو بولرز کا ٹیسٹ میں تمام 20 وکٹیں لینے کا کارنامہ 52 سال قبل ہوا تھا،پاکستان نے 1956 کے کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹ سے ہرایا تھا، اس میچ میں فضل محمود اور خان محمد نے مشترکہ طور پر 20 کھلاڑی آؤٹ کیے جب کہ فضل محمود نے میچ میں 13 اور خان محمد نے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں،پاکستان کے اسپنرز نے صرف تیسری مرتبہ ایک میچ کی تمام 20 وکٹیں لی ہیں،اس سے قبل 1987 میں انگلینڈ کے خلاف توصیف احمد، عبدالقادر اور اقبال قاسم نے تمام 20 کھلاڑی آوٹ کیے تھے،انگلینڈ اور آسٹریلیا 2،2 بار جب کہ جنوبی افریقا اور پاکستان ایک ایک بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں،

ملتان ٹیسٹ میچ جیتے پر چیئرمین پی سی بی، وزیر نجکاری،وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم کو مبارکباد
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا.کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا.طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے.محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی.ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا.امید ہے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کریگی،

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح پر مبارک باد دی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دوسریے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا-ساجد خان نے شاندار بولنگ کی، بیٹنگ پرفارمنس بھی بہترین رہی –

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ شاہینوں نے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کیا۔ خاص طور پر نعمان علی اور ساجد خان نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ ساڑھے تین سال بعد قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا۔ امید ہے تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرے گی۔ پوری قوم کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

پاکستان کی جیت اہم تھی، سب نے کوشش کی اور کامیابی ملی، ساجد خان
انگلینڈ کی ٹیم کو تگنی کا ناچ نچانے والے ساجد خان نےنجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے جیت بہت اہم تھی، اللہ نے سب کو سرخرو کیا، سب نے کوشش کی، اور میچ جیت گئے، نعمان تجربہ کار کھلاڑی ہیں، انہوں نے وکٹ سے فائدہ اٹھایا،ہمارا یہی تھا کہ جس کو بھی وکٹ ملے جوئے روٹ کو آؤٹ کرنا ہے،

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر،انگلینڈ نے پاکستان کے چھکے چھڑا دیئے

ملتان ٹیسٹ بدترین شکست،مبشر لقمان کا بابراعظم و دیگر کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ

ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

پی سی بی نے ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے

Comments are closed.