ملتان ہائیکورٹ بارکے سابق نائب صدرکی اسلام آباد میں گمشدگی، عدالت کا بڑا حکم

0
36

ملتان ہائیکورٹ بارکے سابق نائب صدر یافث نوید ہاشمی کی اسلام آباد سے گمشدگی کا کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو دو ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان ہائیکورٹ بارکے سابق نائب صدر یافث نوید ہاشمی کی اسلام آباد سے گمشدگی کے حوالہ سے عدالت میں دائر درخواست میں وزارت دفاع اور ایف آئی اے کو فریق بنانے کی استدعا منظورکر لی گئی ہے ،عدالت نے وزارت دفاع اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیسےہوسکتا ہےکوئی اسلام آبا دسے گم ہوجائے؟ وکیل شعیب شاہین نے عدالت میں کہا کہ گمشدگی کےدوران وکیل کی جان کوخطرات بھی ہوسکتےہیں، ایس پی سٹی کیپٹن عامر عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاستی اداروں کی تحقیقات پرہمیں اعتماد کرناہوگا،ہم نےلاپتہ افرادکیس میں کچھ ہدایات دیں،اسلام آبادپولیس ان کومدنظررکھے،کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی

Leave a reply