ملتان جلسہ کی کامیابی کے بعد یوسف رضا گیلانی لاہور پہنچ گئے، لاہور جلسہ بارے بڑا دعویٰ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کےمسائل کو حل کرنا ہمارا مشن ہے، پی ڈی ایم کا لاہور کا جلسہ بھی کامیاب ہوگا،
شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو سب سے پہلے نظر بند ججز کو رہا کرنے کا حکم دیا،میں نے اپوزیشن کو اسمبلی میں کہا تھا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے،ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،میں واحد وزیر اعظم تھا جو متفقہ طور پر منتخب ہوا،
قبل ازیں یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی
پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا، جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے مسلم لیگ ن نے لاہور شہر میں جلسوں کو فیصلہ کر لیا
مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں میں جلسے ہوں گے، اس حوالہ سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،جلسوں کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 13 دسمبر کے جلسے تک لاہور میں ہی قیام کریں گے،
ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان
بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول
مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا
آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟
آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ
ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج
پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم
حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان
لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا
دوسری جانب پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے کے لئے طے ہوا ہے کہ 12دسمبر کو ہی مینار پاکستان کا کنٹرول ن لیگ سنبھال لے گی۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سخت ردعمل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ایڈمنسٹریش خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے کنٹرول میں ہوگی۔
دوسری جانب پی ڈی ایم نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،
لاہور جلسے میں کتنے لوگوں کی شرکت متوقع؟ خواجہ سعد رفیق نے بتا دیا