ملتان میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

0
107

ملتان : ملتان میں گھریلو تشدد کی روک تھام کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،خواتین پر تشدد کا ایک بڑا سبب ہے، تمام سٹیک ہولڈز مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، مقررین

باغی ٹی وی : خواتین سے صنفی امتیاز اور گھریلو تشدد کے حوالے سے سماجی کارکن لائبہ بنت شاکر میئو نے وائس آف پاکستان، وائیلینس اگینسٹ وویمن اور دوراندیش کے تعاون سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں تشدد کی روک تھام اور عوامی شعور اجاگر کرنے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین نے شرکت کی-

اس ورکشاپ کا اہتمام شنگریلا گارڈنز میں کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ گھریلو تشدد سے متاثرہ خواتین میں ان کے حقوق سے متعلق حساسیت اورآگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو جسمانی تشدد سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں علم ہوں-

انہوں نے کہا کہ ناخواندگی اوراپنے حقوق سے لاعلمی خواتین پرتشدد کا ایک بڑا سبب ہے اورگھریلو تشددکے زیادہ ترواقعات ناخواندہ طبقے میں رونما ہوتے ہیں ۔

مقررین نے مہذب پاکستان کو یقینی بنانے کیلئے سب کو تعلیم کی فراہمی کی ضرورت پرزوردیا اور کہا کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے قومی امور کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔ گھریلو تشدد کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے آگاہی ورکشاپس اور مضبوط قانون سازی کی ضرورت ہے۔

سوالات و جواب کی نشست کے دوران رضاکاران نے گھریلو تشدد کے خاتمہ کیلئے پولیس ، سیاسی رہنماوںسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کی بھی تجویز پیش کی۔ ورکشاپ سے سلوت شفیع، لائبہ بنت شاکر میئو، عائشہ، میمونہ اور منزہ بٹ نے اظہار خیال کیا۔

ضدی خواتین ناکام ہیں بقلم:سمعیہ راحیل قاضی

خواتین پر تیزاب پھینک دیا

خواتین اور بچے جنسی درندوں کی درندگی کا نشانہ کیوں بنتے ہیں!!! از قلم: محمد عبداللہ

Leave a reply