حکومت ہمیں تنگ کرے گی تو کارکن بھی ڈنڈا اٹھائیں گے ، مولانا فضل الرحمن کی ملتان میں دھواں دھار پریس کانفرنس

0
47

حکومت ہمیں تنگ کرے گی تو کارکن بھی ڈنڈا اٹھائیں گے ، مولانا فضل الرحمن کی ملتان میں دھواں دھار پریس کانفرنس

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں‌پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم لاقانونیت کوتسلیم کرنےکوتیارنہیں ہیں، ہم ہرصورتحال کامقابلہ کرنےکوتیارہیں،کوئی ڈنڈااستعمال کریگا تو کارکنوں کو بھی ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے..کوئی طاقت روکےگی تو عوام کا سیلاب بہا کر لےجائےگا،
ا
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام صورتحال کا مقابلہ کرنےکیلیے حکمت عملی تیار کرلی ہے،حکومت اس وقت ریاستی دہشت گردی پر اترآئی ہے، ملتان، ڈیرہ غازی خان سےپارٹی کارکنوں کو گرفتار کیا جارہاہے.ملتان کی انتظامیہ کی طرف سےاوچھے ہتھکنڈے استعمال کیےجارہےہیں،پی ڈی ایم کی طرف سےپورےملک میں عوامی جلسوں کاسلسلہ شروع ہے

واضح رہے کہ اپوزیشن ملتان میں جلسہ کرنے پر بضد ہے جبکہ حکومت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے روکنے پر اپنا زور لگا رہی ہے.جلسے سے پہلے ہی پولیس اور جیالوں میں رات گئے تصادم ہو چکا ہے ۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں نے قلعہ کہنا اسٹیڈیم پر دھاوا بولا تھا

جس کے جواب میں پولیس نے کریک ڈاون کیا اور یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت تیس افراد گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کرنے پر کارکنان واپس چلے گئے۔

پنجاب حکومت نے ملتان میں اسٹیڈیم کا تالہ توڑنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ بھی روکنے کا بھی اعلان کیا ہے۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دو بچے ابو بچاؤ تحریک میں قوم کے بچوں کو ایندھن بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نےخبردار کیا کہ ملتان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ اپوزیشن کو حالات مزید خراب نہیں کرنے دیں گے اور پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ بھی روکیں گے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو کی ملتان میں کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملتان میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے30نومبرکو جلسہ ہرحال میں کریں گے۔ جیالوں کو کوئی بھی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہو گا۔

Leave a reply