طاہر عباس اپنے نئے میوزک البم Funk Folk کا پہلا گانا "ملتان” جو طاہر عباس اور رافیل اعجاز نے گایا ہے رواں ماہ ریلیز کریں گے-
باغی ٹی وی : طاہر عباس اپنے نئے البم فنک فوک کا پہلا گانا ملتان روان ماہ 25 ستمبر کو شام 6 بجے دنیا بھر میں ریلیز کریں گے-اس حوالے سے طاہر عباس کا کہنا ہے کہ "ملتان” گانا ملتان کے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوگا اور یہ پاکستان بھر میں ہٹ ہوگا.
اس گانے کوعامر راہداری اور علی ساجد نے لکھا ہے جبکہ اس کا میوزک کامران اختر نے ترتیب دیا ہے –
یاد رہے کہ طاہر عباس اور رافیل اعجاز کا اس سے پہلے ایک کور سونگ "ایویں رسیا نہ کر ” انڈیا اور پاکستان میں اپنی دھوم مچا چکا ہے جس نے اب تک یوٹیوب پر پچاس ملین سے زیادہ ویوز لے کر پاکستان بھر میں ایک ریکارڈ قائم کر رکھا ہے.