ملتان سلطانز ڈویلپمنٹ پروگرام میں خواتین کرکٹ کا انعقاد

0
169

ملتان سلطانز ڈویلپمنٹ پروگرام نے جنوبی پنجاب کی خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ ملتان اور لودھراں میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں 90 خواتین کرکٹرز نے حصہ لیا۔ کھلاڑیوں کو چھ ٹیموں میں تقسیم کیا گیا اور ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک جاری رہا، ٹورنامنٹ کے فاتح اسٹرائیکر کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ٹورنامنٹ کے رنرز اپ ایونجرز کو 50 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ بہترین بلے باز اور باؤلر ثمینہ آفتاب اور فاطمہ منیر کو اسکوٹر سے نوازا گیا۔ فائنل کی بہترین کھلاڑی فاطمہ منیر کو 15 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی علی خان ترین کا کہنا تھا کہ ایلیٹ ویمن لیگ خواتین کے لیے کرکٹ کو قابل رسائی بنانے کے ہمارے وژن کا ایک اور قدم ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک میں خواتین کو پلیٹ فارم فراہم کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں، علی خان ترین نے کہا کہ میں ان خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔

Leave a reply