ملتان کے تھانہ گلگشت کی حدود میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ملزم سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم نے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے اکیڈمی میں داخلہ دلوانے کا جھانسہ دے کر اسے بلایا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا ابتدائی میڈیکل کرایا گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

امریکا کا مشرق وسطیٰ سے سفارتکاروں اور فوجی اہلکاروں کے اہلِ خانہ کا انخلا

Shares: