ملتان سمیت میپکو ریجن میں بدترین لوڈ شیڈنگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان سمیت میپکو ریجن میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے

ملتان کی پیر خورشید کالونی،گلگشت کالونی،نواب پور روڈ،شجاع آباد روڈ،وھاڑی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی بند کر دی جاتی ہے

ملتان میں آج صبح پانچ بجے سے اب تک مسلسل 4 کھنٹوں سے بجلی بند ہے، بجلی بند ہونے سے گھروں میں پانی ختم ہو گیا، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ملتان سمیت میپکو ریجن کے 13 اضلاع میں بھی یہی صورتحال ہے، شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے عوام بلبلا اٹھے

شہر قائد کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایم کیو ایم نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا، ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو ہم لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے.

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں وافر بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نااہلی اور بدانتظامی ہے. عوام حیران ہیں کہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ بھی جاری ہے .عوام کورونا وبا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں، بجلی گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں.موجودہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کاکڑا امتحان لے رہی ہے .پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم دَر ظلم ہے.اگر بل زیادہ دینے ہیں تو کم ازکم عوام کو بجلی تو دی جائے.اور انہیں سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور نہ کیا جائے

Comments are closed.