رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر کاروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے ایس ایچ او محمد بوٹا کی سربراہی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم اشتہاری تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم اشتہاری کو تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس کی طرف سے ملزم کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے۔ دریں اثناء تھانہ فیض آباد پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ منشیات فروش ریاض کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن محمد بوٹا، ایس ایچ او تھانہ فیض آباد افتخار جوئیہ اور ہمراہی ٹیموں کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان
ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے مئوثر حکمت عملی کو یقینی بنا رہی ہے۔ منشیات فروش نوجوان نسل کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور عوامی جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ ضلعی پولیس اپنے فرض کی انجام دہی میں دن رات مصروف عمل ہے۔
*ترجمان ننکانہ پولیس*








