اسلام آباد: منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ملزم نعمان اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، ملزم کو چکوال سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم اڈیالہ جیل پہنچنے کے دوران وہ پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان نے جیل کے گیٹ پر جیل میں کام کرنے والے تعمیراتی مزدوروں کی مدد سے پولیس کی نظروں سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس طرح ملزم جیل کے اندرونی علاقوں تک پہنچا اور کیسے اس کی فرار کی کارروائی ہوئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم جیل کی تین چیک پوسٹوں سے گزرتے ہوئے جیل کی حدود میں داخل ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے جیل کے ارد گرد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور فرار میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واقعے کی حقیقت سامنے آ سکے اور ملزم کو جلد از جلد دوبارہ گرفتار کیا جا سکے۔

Shares: