لندن سے چوری کار کراچی سے برآمد ہونے کا کیس،ملزم کی ضمانت پر فیصلہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن سے چوری کار،کراچی سے برآمد ہونے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کی ہے اور کراچی کسٹم کی جانب سے ضمانت منسوخی کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے کیس کی سماعت کی، ملزم کی حفاظتی ضمانت منسوخ کروانے کے لئے کراچی کسٹم نے عدالت سے رجوع کیا تھا، کراچی کسٹم حکام کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کی حفاظتی ضمانت منسوخ کی جائے، عدالت نے کیس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے، عدالت نے فیصلے میں کسٹم حکام کی استدعا مسترد کر دی اور حکم دیا کہ کراچی کسٹم مقامی عدالت سے رجوع کرے

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر تک ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے، ملزم اس سے قبل حیدرآباد کی عدالت سے حفاظتی ضمانت لے چکا ہے ،

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے گذشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کسٹمز کے اہلکار ایک گاڑی کی تلاش میں تھے۔ اس حوالے سے کسٹمز میں درج ایف آئی آر کے مطابق انھیں ملنے والی اطلاع یہ تھی کہ گاڑی مبینہ طور پر لندن سے چوری ہونے کے بعد پاکستان لائی گئی۔ یہ کوئی عام کار نہیں بلکہ بینٹلے ملسین وی ایٹ آٹومیٹک ہے۔ کسٹمز کے مطابق اس وقت اس کی قیمت 30 کروڑ سے زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کے چیسسز نمبر کے ذریعے اس کی شناخت کی گئی اور اسے خفیہ اطلاع میں دیے گئے نمبر سے ملا کر اس کی تصدیق کی گئی جس کے بعد اسے ضبط کر لیا گیا۔ کسٹمز نے اس کار کی چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کراچی میں کار کے مالک کا دعویٰ ہے کہ انھیں ایک دوسرے شخص نے یہ کار اس شرط پر فروخت کی تھی کہ وہ نومبر 2022 تک اس کے تمام قانونی دستاویزات پورے کروائیں گے۔یف آئی آر میں اس قانون کا حوالہ بھی دیا گیا جس کے مطابق ایسی کسی کار کی رجسٹریشن کے لیے وزارت خارجہ اور کسٹمز سے اجازت کے علاوہ تمام ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی درکار ہوتی ہے۔ ایف آئی آر میں یہاں تک کہا گیا کہ موٹر رجسٹریشن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی ملی بھگت کے ساتھ ایسا ممکن ہوا۔

کراچی سے ملنے والی لندن کی چوری شدہ کار کا مرکزی کردار فیصل واؤڈا نکلا ہے.

والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

ہولی فیملی ہسپتال میں مریضوں کا خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر بارے سامنے آیا تہلکہ خیز انکشاف

بیٹی پیدا ہونا جرم، خاتون پر بہیمانہ تشدد، گھر سے نکال دیا گیا

Shares: