ملزمان کی عدم گرفتاری پرسپریم کورٹ کا برہمی کا اظہار، سندھ پولیس بارے دیئے ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں تہرےقتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان غلام مرتضیٰ اور ذوالفقارچانڈیو کی عدم گرفتاری پرسپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے پولیس کوملزمان کی گرفتاری کے لیے6 ہفتوں کی مہلت دے دی
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس مفرور ملزمان کو پکڑنے کےلیے2 سال میں کچھ نہ کرسکی،بااثر ملزمان ہونے کے باعث ہر بارپولیس کی ایک جیسی رپورٹ آ جاتی ہے،ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سپریم کورٹ سے کیس کا خاتمہ نہیں ہو گا،
جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ کیا وجہ ہے ،پولیس کیوں ملزمان کو نہیں پکڑ رہی؟ ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ ممکن ہے کہ ملزمان بلوچستان میں ہوں جلد گرفتار کرلیں گے ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سندھ پولیس کی کارکردگی پر ہم مایوس ہیں پولیس میں صلاحیت ہے بس آزادانہ کام کرنا ہو گا اب کیس کو عدالت میں سنیں گے رپورٹس نہیں مانگیں گے