کوٹ رادھا کشن میں 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
چند روز قبل موضع رتی پنڈی کے 2 بھائیوں 22 سالہ واجد اور 25 سالہ راشدکا ایک ریڑھی والے سے پھل خریدنے کے بعد محض 30 روپے پر جھگڑا ہوگیا تھا.ریڑھی بان تیمور اور اویس نے اپنے 5 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے 22سالہ واجد موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 25سالہ راشد دوران علاج چل بسا تھا،تاہم اب سی سی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ زیرحراست ملزم اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی گرفتار ملزمان کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ لےجا رہی تھی جس دوران زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لیے فائرنگ کردی،ترجمان کا بتانا ہےکہ اس پولیس مقابلے میں گرفتار 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔