کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی پولیس نے گرفتار 2 ملزمان غلام رسول اور خالد حسین کو عدالت میں پیش کیا۔
سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی،عدالت نے نوٹس لے لیا
دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
جس پر عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
تفتیشی افسر نے سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی-
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو بچی نے تصاویر کے ذریعے شناخت کیا، جن کی باضابطہ شناخت پریڈ اور 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے جائیں گے۔
ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے پھوپھی نے آٹھ سالہ بھتیجی کے ساتھ وہ کر دیا کہ کسی کو…
واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے جب کہ متاثرہ بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
قبل ازیں سیلاب متاثرہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا تھا رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے واقعے کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا-
چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو 27 اکتوبر کوایک بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ون کو بھی ذاتی حیثیت میں واقعے تحقیقات سے متعلق رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا-
چلتی گاڑی میں دس سالہ بچی کے ساتھ چالیس منٹ تک زیادتی کرنیوالے سفاک گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیلاب متاثرہ علاقے سے آئی ہوئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن بچی کے ساتھ زیادتی دو روز قبل ہوئی، زیادتی کا واقعہ کلفٹن کے علاقے بلاک 4 میں پیش آیا،زیادتی کے بعد کمسن بچی کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
پولیس حکام کے مطابق بچی کی عمر آٹھ سے نو برس ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں ہو چکی ہے، ملزمان بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے پولیس سرجن کے مطابق یہ بچی کراچی میں لگائے گئے سیلاب متاثرہ کیمپ میں رہائش پذیر تھی