منشیات و شراب فروش معاشرتی ناسور قرار۔

0
47

ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری۔ شراب فروشی اور منشیات فروشی کرنے والے 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 1 کلو 476 گرام چرس ،20 لیٹر شراب، 20 لیٹر لہن اور 1 چالو بٹھی برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے دوران کاروائی منشیات فروش ضیغم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد۔ مزید کاروائی کے دوران شراب فروش اعجاز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب 20 لیٹر لہن اور 1 چالو بٹھی برآمد۔
دوسری جانب تھانہ واربرٹن پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان زنیر اور رفیق کے قبضہ سے 936 گرام چرس برآمد۔
ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ مانگٹانوالہ علی حسنین، SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش۔
ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور شراب فروش معاشرتی ناسور ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات اور شراب فروشی کے اڈوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔

*ترجمان ننکانہ پولیس*

Leave a reply