ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ،4 سالہ بچی زخمی

قصور
موضع کھڈیاں میں گھر میں گھس کر ملزمان کی فائرنگ سے 4 سالہ بچی گولی لگنے سے شدید زخمی،

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں تھانہ کھڈیاں کو امجد علی ولد محمد علی قوم راجپوت نے درخواست دی کہ مورخہ 17/6/21 کو اس کے گھر موضع کھائی ہتھاڑ تحصیل و ضلع قصور حدد تھانہ کھڈیاں میں گھس کر ملزمان محمد عمر،سرفراز، ذوالفقار، آصف و 5 کس نامعلوم ملزمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جس سے بچنے کے لئے میں اور میرے گھر والے چھپ گئے تاہم سکول سے آئی ہوئی 4 سالہ بچی نا چھپ سکی جسے ملزم آصف نے گولی مار دی جو کہ بچی کے پیٹ میں لگی
ملزمان کے فائرنگ کرکے جانے کے بعد ہم نے بچی کو اٹھایا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کیا جہاں بچی کی حالت نازک ہونے پر اسے لاہور ریفر کر دیا گیا اور ابھی تک بچی کی حالت نازک ہے
ملزمان کیساتھ وجہ عناد زمین کا تنازعہ ہے اور اس سے قبل بھی ملزمان کے خلاف تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ نمبری 275/21 درج ہے مگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں اور بااثر ہونے کے باعث پولیس ان کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے اور پولیس نے ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا
متاثرہ شحض نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.