ممبئی، 3 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد کی موت

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

ممبئی کے علاقے بھیونڈی میں تین منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں، اطلاع پر ریسکیو‌ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام کا آغاز کر دیا، ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے سے 8 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ 20 زخمیوں کو بھی نکال لیا جنکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ریسکیو حکام کے مطابق ابھی بھی ملبے میں 40 کے قریب لوگ پھنسے ہوئے ہیں ،جن کو نکالنے کے لئے کام جاری ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، ممبئی کی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے. ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کی مدد سے 20 افراد کو بچا لیا اور انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے

منہدم عمارت میں ریسکیو کا کام کرنے کے لئے مقامی افراد بھی بڑی تعداد میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ شریک ہیں، حادثے میں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

Leave a reply