ممبئی میں ارب پتی بڑھ گئے، دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا

0
182
mumbai

ممبئی میں ارب پتیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، ممبئی نے ارب پتیوں کے حساب سے چین اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارت 271 ارب پتی افراد کے ساتھ عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہورون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ سامنے آئی ہے، رپورٹ کے مطابق بھارت کاممبئی دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی حاصل کرنے والا ارب پتیوں کا شہر بن چکا ہے، ممبئی میں رواں برس 26 افراد کا اضافہ ہوا جو ارب پتی بناے، ممبئی ارب پتی افراد کے حساب سے دنیا میں تیسرے نمبر پر جبکہ ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے، نئی دہلی بھی ارب پتی افراد کے حوالہ سے پہلی بار ٹاپ ٹین میں آیا ہے،

بھارت میں دولت مندوں کی دولت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت میں مزید 94 افراد ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں،ارب پتی افراد کے حساب سے امریکہ کا پہلا اور بھارت کا دوسرا نمبر ہے، بھارت میں مجموعی طور پر 271 افراد ارب پتی ہیں،2024 کی ہورون گلوبل رچ لسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ارب پتی افراد کی مجموعی دولت چین کی فی ارب پتی اوسط دولت (3.2 بلین امریکی ڈالر بمقابلہ 3.8 بلین ڈالر) کو عبور کرتے ہوئے ایک ٹرلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، صنعت کے لحاظ سے فارماسیوٹیکل سیکٹر 39 ارب پتیوں کے ساتھ سر فہرست ہے، اس کے بعد آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹ انڈسٹری (27) اور کیمیکل سیکٹر (24) ہے، مجموعی طور پر بھارتی ارب پتی افرادکی دولت کی مالیت 1 ٹریلین ڈالر ہے، جو کہ عالمی ارب پتیوں کی دولت کا 7 فیصد ہے

ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی

بھارتی ارب پتی صنعتکار کی بیٹے سمیت طیارہ حادثے میں موت

Leave a reply