ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب تک منافقت ختم نہیں کریں گے نظام اور حالات بہتر نہیں ہونگے.
باغی ٹی وی کراچی کی رپورٹ کےمطابق جامعہ کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام "جشنِ اُردو” کے سلسلے میں منقعدہ مشاعرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے تحاشہ مواقع ہیں جنہیں ہم ضائع کر رہے ہیں، یہ ہماری بدنظمی کی نظر ہو رہے ہیں، ہم نے سب کچھ تباہ و برباد کر دیا ہے، ہمیں اس کی زمہ داری لینی ہوگی۔ ہمارے حالات بدلنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے۔ طلباء وطالبات کو دیکھ کر امید بڑھتی ہے کہ ہمارا مستقبل روشن ہے لیکن آج ہر طرف اور ہر شعبے میں خرابی عیاں ہے جس سے پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہے۔ ہم کئی ہزار ارب کے قرض دار ہیں۔ اربوں روپے کے قرض پر صرف اس سال جو ہم سود دے رہے ہیں وہ تقریبا ساڑھے نو ہزار ارب روپے ہے جو کہ ہمارے پورے بجٹ کا 52 فیصد بنتا ہے۔ ڈرائیونگ سیٹ آئے گی تو اس شہر سمیت ملک کو ٹھیک کردیں گے، انکا کہنا تھا کہ وہ سینیٹر بنے، وزیر رہے، میئر کراچی منتخب ہوئے لیکن ایک روپیہ کبھی حرام نہیں کمایا۔
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا
مشاعرے میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور امین الحق، انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یہ جشن اردو ایک سوشل گیدرنگ ہے، یہاں ماحول اچھا ہے لیکن جب یہاں سے جائیں گے تو لوڈ شیڈنگ ملے گی، پینے کا پانی، گیس نہیں ہوگی، جس سڑک سے جائیں گے وہ سلامت نہیں ہوگی۔ لوگ کہتے ہیں صرف اس نے چوری نہیں کی جسے موقع نہیں ملا لیکن ہمیں ڈکیتی کا موقع ملا اور ہم مے ایک روپیہ حرام نہیں کمایا۔ ایماندار اور باکردار لیڈرز ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔