بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نےبگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا

ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے
0
148

ممبئی: بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے رئیلیٹی شو بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔

باغی ٹی وی: بگ باس 17 کا ٹائٹل جیتنے پر منور فاروقی کو 50 لاکھ روپے، ایک کار اور بگ باس ٹرافی ملی، بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کا یہ سیزن 16 اکتوبر 2023 سے شروع ہوا جس میں انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی شو کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں شامل تھے، بالی وڈ کے سپر اسٹارسلمان خان نے اس مقبول ریئیلٹی شو کی میزبانی کی۔

سلمان خان نے جب بگ باس 17 کے فائنل میں ٹاپ 2 کنٹیسٹنٹ منور فاروقی اور ابھیشیک کمار کا اعلان کیا تو سب کو یہی لگ رہا تھا کہ ابھیشیک کے سر ہی بگ باس 17 کا تاج سجے گا کیونکہ شو میں منور فاروقی تنازعات کا شکار رہے،شو کے میزبان سلمان خان نے بگ باس 17 کے فاتح کے طور پر جب منور فاروقی کا نام لیا تو سب حیران رہ گئے، منور فاروقی نے جیت کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ابھیشیک کمار رنر اپ قرار پائے۔

بگ باس 17 میں منور کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بہت سے مقابلہ کرنے والوں اور خود سلمان خان نے بھی ان کے کھیل کو بورنگ قرار دیا تھا، اکثر لوگوں کو ان کی غلطیوں پر مؤقف دیتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، اس پر منور نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک پرسکون انسان ہیں جو چیخنے چلانے کے بجائے پرسکون طریقے سے حالات سے نمٹنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Leave a reply