منرل اینڈ مائنز میں مالی بدعنوانیاں،،صوبائی وزیر سبطین خان کی عدالت پیشی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منرل اینڈ مائنز میں مالی بدعنوانیوں کا معاملہ ،صوبائی وزیر سبطین خان کے خلاف ریفرنس کیس پر سماعت ہوئی
عدالت کے حکم پر شریک ملزم ارشد وحید کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی گئی ۔ملزم کے گھر کے باہر اشتہار آویزاں کر دیے گئے ۔احتساب عدالت کے جج امجد نزیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے درخواست پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت میں صوبائی وزیر سبطین خان پیش ہوئے
واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 جون کو نیب لاہور نے سبطین خان کو غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وہ میانوالی پی پی 88 چار سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پھر وزیر جنگلات وجنگلی حیات بنے۔ ماہ ستمبر میں انہیں لاہور ہائیکورٹ نے رہا کیا تھا،لاہورہائی کورٹ نے 50لاکھ روپے کے 2مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی تھی .
چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار
واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.