جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا ہے
جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی،
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک پاکستان سے باہر ہوں گے، اسی وجہ سے جسٹس منیب اختر نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف لیا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آذربائیجان کے دورے پر جا رہے ہیں،جہاں وہ ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
قائمقام چیف جسٹس منیب اختر کی حلف برداری کی تقریب میں میڈیا کو شریک نہیں ہونے دیا گیا،پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ تقریب حلف برداری میں میڈیا کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی پولیس حکام کا کہنا ہے رجسڑار سپریم کورٹ کی جانب سے میڈیا کے داخلے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے ،دوسری جانب ترجمان سپریم کورٹ نے کہا کہ ہماری طرف سے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں،








