اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا ہے-

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا ہے- اداکار منیب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اداکار تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی کہانی، پروڈکشن اور کرداروں کے حوالے سے اپنا اظہار خیال کر رہے ہیں۔

اپنی ویڈیو میں منیب بٹ بے کہا کہ میں نے ارطغرل دیکھا ابھی میں 62 قسط پر ہوں لیکن میں ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ کمال ارطغرل غازی کی پروڈکشن بہت زبردست ہے اور جس طرح سے اُنہوں نے حلیمہ ، ارطغرل ،سلیمان اور سب کردار بنائے ہیں وہ سب بہت ہی اعلی ہے۔

منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو اُردو زبان میں ڈب کرکے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے پر تنقید کرنے والے فنکاروں کے حوالے سے کہا کہ پرابلم یہاں پر آرہا ہے میرے کچھ ساتھی اداکار اور سینئر فنکار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مواد کے بجائے اپنا مقامی مواد پاکستانی عوام کے لیے نشر کیا جائے جبکہ دوسرا طبقہ جو ارطغرل غازی کی حمایت کر رہاہے ۔اس طرح کے ترکش ڈرامے دکھائیں تاکہ ہمارے معاشرے کو پتہ چلے ہماری تاریخ کا کہ ہمارے تاریخی ہیروز نے کیا کارنامے سرانجام دیئے کیا زبردست زندگی گزاری ہے اور کیا جہاد لڑا ہے

اداکار نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کے مواد پر اس طرح پابندی عائد نہیں کرسکتے جیسے ہم نے بھارتی مواد پر لگائی ہے۔تُرکی سے ہم پاکستانیوں کی ایک الگ وابستگی ہے کیونکہ ترکی ایک اسلامی ملک ہے ہم ایک اسلامی ملک ہیں اور اگر وہ ایک ایسا کونٹینٹ بنا رہے ہیں جس سے ہم اسلام کا مثبت چہرہ لوگوں کو دکھا رہے ہیں کہ دیکھیں اسلام اس طرح پھیلا ہے اسلامی ہیروز اتنے اچھے تھے اور اتنے زبردست کردار کے مالک تھے اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے یہ اسلامی تاریخ کے اوپر بنا ہوا ڈرامہ ہے

منیب بٹ نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے فیصلے پر بہت خوش ہوں کہ اُنہوں نے ایک اسلامی تاریخ پر مبنی تُرک سیریز پاکستان میں نشر کروائی۔

اداکار نے کہا کہ دوسری جانب جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اب ہمیں صرف ترکش مواد ہی پاکستان میں نشر کرنا چاہیے تو میں اُن کے بھی خلاف ہوں کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ہماری اپنی شوبز انڈسٹری تباہ ہوجائے گی، ہمارے پاس بہت ہی قابل لوگ ہیں اور ہمیں اُن کے کام اور صلاحیت کو سراہنا چاہیے۔

منیب بٹ نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان سارا ہی ترکش مواد پاکستان میں نشر کرے گی تو یہ غلط ہوگا کیونکہ اس سے ہم جیسے تمام فنکاروں کو نقصان ہوگا۔

ارطغرل غازی تُرکی کی طرف سے پاکستان کے لئے تحفہ ہے ڈاکٹر شہباز گل

ارطغرل کے اسلام پر سوال اٹھانے والے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی تحقیق کا جواب ، شاہ رخ خان

ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے نیلم منیر

Comments are closed.