قصور :میونسپل کمیٹی الہ آباد کا معطل جونئیر کلرک سی او میونسپل کمیٹی کا کماؤ پوت بن گیا

قصور ،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو)سے میونسپل کمیٹی الہ آباد کا معطل جونئیر کلرک سی او میونسپل کمیٹی کا کماؤ پوت بن گیا، معطل ہونے کے باوجود ناجائز تجاوزات کی آڑ میں سارا دن نذرانے وصول کرتا رہتا ہے رشوت نا دینے والوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرتا ہے-
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 9 جنوری کو میونسپل کمیٹی الہ آباد کا جونئیر کلرک افضال جوکہ کئی ماہ سے معطل ہے نے دیگر عملہ کے ہمراہ سی او میونسپل کمیٹی الہ آباد کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کے نام پر مبینہ طور پر منتھلی نہ دینے والوں کے خلاف آپریشن کیا، بااثر دکانداروں اور نذرانہ دینے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا معطل جونئیر کلرک جو پہلے بھی کئی بار رشوت ستانی پر معطل ہو چکا ہے اور نشے کا عادی ہے کے اشاروں پر سی او میونسپل کمیٹی دکانداروں کا سامان اٹھاتا رہا بلوچستان سے آنے والے ایک تاجرجس نے چند روز قبل ہی اپنا کاروبار شروع کیا ہے جو کہ مین روڈ سے کم از پچاس فٹ پیچھے بیٹھا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے راستہ میں کوئی رکاوٹ بھی نہ ہے معطل کلرک اور دیگر عملہ اس کا سارا سامان اٹھا کر لے گئے چند روز قبل معطل کلرک افضال اپنے ہاتھوں سے مذکورہ تاجر کو جرمانہ کی رسید دیکر نقدی جرمانہ بھی وصول کر چکا ہے مقامی شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک راشی نشے کا عادی معطل جونئیر کلرک کس قانون کے تحت لوگوں کو جرمانہ عائد کر رہا ہے سارا دن شہر سے نذرانہ اکٹھا کرتا ہے سی او میونسپل کمیٹی کس ضابطہ کے تحت معطل کلرک کو اپنے ساتھ لئے پھرتا ہے

Comments are closed.