منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔ مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے بازار کے دورے پر کڑی تنقید کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔ عوام کی خدمت کی ہوتی ہے، کام کیا ہوتا ہے اس لیے عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے لوگوں سے مل کر محبتیں سمیٹیں جاتی ہیں۔
جب منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتے ہیں تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔ عوام کی خدمت کی ہوتی ہے، کام کیا ہوتا ہے اس لئیے عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے لوگوں سے مل کر محبتیں سمیٹیں جاتی ہیں۔ pic.twitter.com/pgXcsdi5LZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2021
مریم نواز کی ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ نواز شریف تو عوام کے دلوں میں بستے تھے
نواز شریف تو عوام کے دلوں میں بستے تھے❣️❣️❣️
— ℤᴀʜɪᴅ ℚᴜʀᴇsʜɪシ︎🖤 (@Zahid__01) May 3, 2021
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہے کوئی پاکستان کی تاریخ میں نواز شریف جیسا مائی کا لعل جو اپنی شریک حیات کو بسترمرگ پرچھوڑ کر اپنی بیٹی مریم نواز شریف کا ہاتھ تھامے جیل کاٹنےکے لیے پاکستان آیا ،یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ بے گناہ ہےلیکن آئین وقانون کی پاسداری کے لیے پاکستان آیا۔کیا کسی نے دی ایسی قربانی دی؟
ہے کوئی پاکستان کی تاریخ میں نواز شریف جیسا مائی کا لعل جو اپنی شریک حیات کو بسترمرگ پرچھوڑ کر اپنی بیٹی مریم نواز شریف کا ہاتھ تھامے جیل کاٹنےکے لیے پاکستان 🇵🇰آیا ،یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ بے گناہ ہےلیکن آئین وقانون کی پاسداری کے لیے پاکستان آیا۔کیا کسی نے دی ایسی قربانی دی؟ pic.twitter.com/KBCqaC52IN
— Imran Wahid 🇵🇰 (@ImranWahid144) May 3, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن ماں باپ پر نہ جایا کریں ۔بہت سے ایسے ہوتے ہیں جن کے ماں یا باپ میں سے کوئی اس دنیا سے جا چکا ہوتا ہے ۔ماں باپ سب کے سانجھے ہوتے ہیں
اختلافات اپنی جگہ لیکن ماں باپ پر نہ جایا کریں ۔۔۔
بہت سے ایسے ہوتے ہیں جن کے ماں یا باپ میں سے کوئی اس دنیا سے جا چکا ہوتا ہے ۔۔
ماں باپ سب کے سانجھے ہوتے ہیں ۔۔— Taha Rasheed (@taharasheed21) May 3, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ نفسیاتی مریضہ بن چکی ہیں. اپنا علاج کرائیں. آپ کے والد محترم اور آپ دونوں نااہل ہو چکے ہیں اور سرٹیفائڈ مجرم ہیں.یہ نظام عدل کی خامیاں ہیں جو آپ ابھی تک ضمانت پر ہیں وہ بھی مجرمہ ہو کر. آپکے والد اگر اتنے ہی عوامی تھے تو ملک سے باہر کیا کر رہے ہیں.
آپ نفسیاتی مریضہ بن چکی ہیں. اپنا علاج کرائیں. آپ کے والد محترم اور آپ دونوں نااہل ہو چکے ہیں اور سرٹیفائڈ مجرم ہیں.
یہ نظام عدل کی خامیاں ہیں جو آپ ابھی تک ضمانت پر ہیں وہ بھی مجرمہ ہو کر. آپکے والد اگر اتنے ہی عوامی تھے تو ملک سے باہر کیا کر رہے ہیں.— MIQ (@ethalogist) May 3, 2021
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوم نے دیکھا کل کیسے عمران صاحب سائیکل پر پروٹوکول کے بغیر خالی بازاروں کا دورہ کیا، عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے عمران صاحب فلم شوٹنگ چھوڑیں ، چھوٹے گوشت کی قیمت 1600 روپے کلو پرپہنچ گئی ہے عمران صاحب فلم شوٹنگ چھوڑیں ، بڑا گوشت 1000 روپے کلو ہوچکا ہے عمران صاحب گانوں کی وڈیوز ریلیز نہ کریں، گوشت کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوچکا ہے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کا پلان کامیاب ہونے کے بعد اب الیکٹریک مشین سے ووٹ لینے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے عوام کو پاگل سمجھ رکھا ہے