مقدس مقامات کی توہین،کئی پاکستانی گرفتار کرلئے، سعودی عرب کی تصدیق

پاکستان میں سعودی سفارت خانے کا مدینہ میں نعرے بازی اور حکومتی کارروائی پر رد عمل سامنے آیا ہے

سعودئ سفارتخانے نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ واقعےمیں کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، چند افراد کو قوانین کی خلاف ورزی اور مقدس مقامات کی توہین پر گرفتار کیا گیا ،

واضح رہے کہ گزشتہ شب وزیراعطم شہباز شریف وفد کے ہمراہ مسجد نبوی پہنچے تو چند افراد نے نازیبا نعرے لگائے جس پر سعودی حکومت نے کاروائی کا فیصلہ کیا، پاکستان کی حکومت نے بھی کاروائی کا مطالبہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کو ایسے افراد کے خلاف کاروائی کا کہیں گے ، اب خبر آئی کہ باقاعدہ گرفتاریاں کر لی گئی ہیں

واقعہ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ایسے شرپسندون کو گرفتار کیا جائے جنہیں مسجد نبوی کے تقدس کا خیال نہیں، ترکی نے احتجاج کرنے والے پاکستانیوں کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ ختم ہو گیا تھا اسی طرح سعودی عرب سے بھی کاروائی کا مطالبہ آیا تھا، اب سعودی عرب نے ایکشن لیا ہے اور کاروائی کا عمل شروع ہو گیا ہے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ میں قابل افسوس واقعہ ہوا،قابل احترام مقام پر غیر شائستہ جملے بولے گئے مدینہ منورہ میں چیخا گیا اور بلند آواز سے نعرے لگائے گئے، مدینہ منورہ میں جو ہوا وہ اتفاقا نہیں منظم منصوبہ بندی کی گئی سابق وزیرداخلہ اور سابق وزیراعظم کے بیانات ریکارڈ پر ہیں،جہلم والے سابق وزیر کہتے ہیں ان کا باہر نکلنا مشکل ہوجائے گا،، پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے سعودی گورنمنٹ کو کل مسجدِ نبوی کی حُرمت پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ اور قانونی کاروائی کی آفیشل درخواست بھیجی جا رہی ہے

Shares: