لیاقت آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد رہنماؤں پر مقدمہ درج ،دہشتگردی کی دفعات شامل

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے
0
59

راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روزلیاقت آباد میں ہونے والے احتجاج اور جھڑپوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے 58 سے زائد مقامی رہنماؤں پر مقدمہ درج کرلیا۔

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا جس میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راشدحفیظ، اجمل صابر اور ناصرمحفوظ کو نامزد کیا گیا ہے؛راولپنڈی پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں چوہدری امیر افضل، عمرتنویر بٹ اور ملک فیصل سمیت 150 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل، توڑپھوڑ،کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لیاقت باغ میں ریاست مخالف نعرے لگائے،کارکنان نے اسلحہ، ڈنڈے اور لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ کارکنان نے پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا، کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار منیب عباس، اجمل خان زخمی ہوئے، ملزمان کے پتھراؤ سے افسران کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ملزمان نے سرکاری اسلحہ چھین کر ہوائی فائرنگ کی اور خوف و ہراس بھی پھیلایا۔

اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی خبررساں اداری سے گفتگو میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ کی گئی، شیلنگ پر کے پی حکومت عدالت جائے گی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے قانونی کارروائی سے متعلق کہا جائے گا،پُرامن کارکنوں پر اس طرح شیلنگ اور فائرنگ کہاں کا قانون ہے؟ قانون کی پاسداری کوئی خیبرپختونخوا حکومت سے سیکھے، کل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جس طرح پنجاب پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنایا سب کے سامنے ہے-

کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی عدالتوں کی حدود کیا ہوں گی،شاہد خاقان عباسی

Leave a reply