باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاستی اداروں پر تنقید پر جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی
جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔
دوسری طرف جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواؤں گا
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جیل میں ضمانت نہیں کرواؤں گا، احتجاج رہے گا، انکو پہلے پتہ ہے پہلے بھی جیلوں میں سہولیتں نہیں پہنچائیں، نہ اداروں کو لوٹا نہ ملک کے معاملات میں مداخلت کی، جو سچی بات کی تھی وہ میں نے کی، ڈال دیں جیل میں، میں کیا کروں،جیل میں ساری زندگی بیٹھا رہونگا کتابیں لکھونگا، میں بنیادی طور پر وہ آدمی ہوں جس پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا،
واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کر لی تھی ،لیکن عمران خان کے دھرنے کے وقت میں انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور ایک بار پھر ن لیگ سے قربتیں بڑھ گئی تھیں