مقدمے کیلئے درخواست نہیں،، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائے گا

15کال پر ای ٹیگنگ سے مقدمات کے عدم اندراج کی شکایات کم ہوں گی
0
123

لاہور: سیف سٹی حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر کال کو فوری ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائےگا۔

باغی ٹی وی : سیف سٹی حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے بڑا قدم اٹھالیا،اب اب مقدمات درج کروا نے کیلئے درخواستیں دینے کی ضرورت نہیں، پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کی جانے والی کال کو ہی ای ٹیگ نمبر جاری کیا جائے گا کالر کی شکایت کو فرنٹ ڈیسک کے ذریعے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں اندراج کیا جائےگا اور کالر تھانے میں جا کر متعلقہ تفصیلات فرنٹ ڈیسک پر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں شامل کروائے گا۔

سیف سٹی حکام کے مطابق کالر کی متعلقہ تفتیشی کال اور شکایت کے درست ہونے پر آن لائن ہی تمام حقائق درج کیے جائیں گے اور شکایت درست ہونے پر ایس او پیز کے مطابق مقدمہ درج کیا جائےگاغیر متعلقہ کال کو متعلقہ تفتیشی افسر داخل دفتر کر دے گا سیف سٹیز حکام کے مطابق 15کال پر ای ٹیگنگ سے مقدمات کے عدم اندراج کی شکایات کم ہوں گی آئی جی پنجاب کے حکم پر ایم ڈی سیف سٹیز کی جانب سے پنجاب بھر میں ون فائیو کی کالز پر ای ٹیگنگ کا پراسس شروع کردیا گیا ہے-

Leave a reply