فوجی تنصیبات پر حملہ ،مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے،وفاقی کابینہ

0
40
kabinaaaaaa

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 9 اور 10 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی،اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی سے متعلق قانونی امور پر غور کیا گیا،وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کے فیصلے کی توثیق کی، کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے

کابینہ ارکان نے شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالیرینس پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا، کابینہ اراکین کی رائے ہے کہ جن جن شہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے فوجی عدالتیں وہیں پر قائم کی جائیں

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج پشاور پہنچیں گے. وزیرِ اعظم ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کریں گے جس کی عمارت پر 9 مئی 2023 کو حملہ کیا گیا تھا. وزیرِ اعظم کو ریڈیو پاکستان کی عمارت, ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی. وزیرِ اعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے جہاں انھیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کرے گی.

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply