مراد علی شاہ، خورشید شاہ اور انور سیال کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرفتاری متوقع، نیب کا تصدیق سے انکار
باغی ٹی وی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ اور انور سیال کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرفتاری متوقع ہے تاہم نیب کی جانب سے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی گئی۔
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مذکورہ رہنماﺅں کوکسی بھی وقت حراست میں لیا جاسکتا ہے ۔ باغی ٹی وی نے اس سلسلہ میں جب قومی احتساب بیورو( نیب )سے نوٹس جاری کرنے سے متعلق کنفرم کرنے کی کوشش کی گئی تو نیب کے ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ نیب کی طرف سے حالیہ دنوں میں کرپشن کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے۔ چند دن قبل سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف، حمزہ شہبازاور دیگر لیڈروں کے خلاف بھی مختلف الزامات پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھروزیر اعظم عمران خان نے انکوائری کمیشن بنانے کابھی اعلان کیا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ملک سے کرپشن کو ہر صورت ختم کر رہے ہیں گے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اگر پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں خورشید شاہ، سید مراد علی شاہ اور انور سیال کو حراست میں لیا جاتا ہے تو اپوزیشن میں شامل جماعتوں کا احتجاج مزید زور پکڑے گا جو رواں ماہ حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ الزامات بھی لگایا جارہا ہے کہ انہیں دباﺅ میں لانے کیلئے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔