لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے، سندھ 16 سالہ کارکردگی بتائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وار ث خود موجود ہیں کیا سندھ میں کاشتکار نہیں؟ اور کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کی ہے؟ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟
انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت گزشتہ 16 سالوں سے سندھ میں حکمران ہیں، اب انہیں اپنی کارکردگی بتانی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا ہے پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اور سپر سیڈر بھی فراہم کیے جا چکے ہیں مریم نواز نے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور گندم پر 15 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔
بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ ہوگیا،پائلٹ ہلاک
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور آئندہ سال اس سے بھی زیادہ پیداوار حاصل ہو گی، پنجاب کی ترقی اور خوشحالی اب دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے مراد علی شاہ سندھ کی مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔
واضح ر ہے کہ پاکستان میں پانی کے وسائل کے معاملے پر صوبائی کشیدگی دن بہ دن شدت اختیار کرتی جارہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بارہا کہا گیا ہے کہ متنازعہ کینال منصوبے ختم کیے جائیں، لیکن وہ کہتے ہیں کہ منصوبے پر کام نہ ہونے کے برابر ہے اور جو کچھ ہوا وہ بھی صرف جولائی میں ہوا،سندھ کے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔
آسمان پر یہ ‘مسکراتا’ چہرہ دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں
انہوں نے نہر معاملے پر احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ احتجاج ضرور کریں مگر عوام کی تکلیف کا باعث نہ بنیں کہ ضمانت دیتا ہوں کہ کینالز نہیں بنیں گے، اگر بات ہاتھ سے نکل گئی، اگر ناکام ہوئے تو احتجاج کی قیادت خود کریں گے۔
مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ حکومت نے معاملے کو سی سی آئی اور ایکنک تک پہنچایا، اور اب یہ منصوبہ ایکنک میں رکا ہوا ہے انہوں نے وکلاء برادری کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام اور حکومت ایک پیج پر ہیں، اور کینالز کی مخالفت مشترکہ مقصد ہے پنجاب کے فارمر کی بات سنی، وہ کہہ رہے تھے کہ اگلےسال گندم کاشت نہیں کریں گے،چین میں 60 سے 65 من فی ایکڑ گندم پیداوار ہے، گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے ہمیں ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی۔
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری