مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/Dr.-Murad-Rass-Age-Education-Career-Wife-Marriage-Political-Career-Contact-Twitter-Facebook-and-Instagram-e1512374603774.jpg)
مراد راس ڈنگر ڈاکٹر، ڈگری جعلی ہو سکتی ہے،اساتذہ کے معاشی قتل عام کا ذمہ دارمراد راس، کاشف مرزا کے سنگین الزامات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن لاشف مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ملک میں لاک ڈاون صوبوں سے شروع کیا گیا ،ڈھائی کروڑ بچہ پہلے ہی اسکولوں سے باہر، 5 کروڑ وبا کی وجہ سے گھر میں ہیں
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ساڑھے 7 کروڑ بچے اسوقت ملک میں اسکول نہیں جارہے ،حکومت نے کہا کہ 31 مئی تک چھٹیاں ہوں گی ، حکومت نے ہمارے دفاتر بند کروادیے جس سے ٹیچرز کو تنخواہیں نہیں دے سکے ،15 لاکھ ٹیچرز اسکولوں کے لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ،ساڑھے سات کروڑ بچوں کو ان لائن تعلیم دینے کی بات کی گئی ،فلاپ پراجیکٹ کے ذریعے بچوں کو لالی پاپ دے رہے
کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ امیروں کے بچے گھروں پر ٹیوٹر لگوا کر پڑھارہے ہیں،امریکہ، یورپ، بھارت، آسٹریلیا میں اسکول کھل گئے ہیں ،استاد کا معاشی قتل کرنے میں وزیرتعلیم مراد راس کا ہاتھ ہے، پوری دنیا میں 17 سال سے کم عمر کسی بچے کی وفات نہیں ہوئی ،حکومت کو کہا اسکول کھولنے کے لیے ایس او پی دے مگر نہ دیے ،ہم نے خود انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ایس او پی بنادیے ہیں
کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ ایس او پیز پر مزاکرات کرے ،ہم حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ یکم جون سے اسکولوں کو کھولا جائے ،اسکول نہیں کھولنا تو نہ کھولیں، 15 لاکھ اساتذہ کو تنخواہیں ادا کردیں ،بچوں کی پڑھائی کا فیصلہ والدین پر چھوڑ رہے ہیں
کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ مراد راس کو پتا نہیں کیا مسئلہ ہے، 7 سیکرٹری بدلے جاچکے ہیں ،مراد راس حکومت کی بدنامی کا باعث، تعلیم دشمن ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اساتذہ کو تنخواہیں دیں ،99 فیصد اسکولوں کے دفاتر بند ہونے کی وجہ سے فیسیں جمع نہیں ہورہی ،ایلیٹ بچوں کے اسکول کھلے ہیں ،حکومت نوٹیفیکیشن پر چلتی ہے، ٹویٹ پر نہیں چلتی،فیسیں وصول کرنے کے لیے دفاتر کھولے تو اسکولوں پر پرچے کروائے گئے
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ مراد راس کی ڈگری چیک کروائیں، مراد راس ڈنگر ڈاکٹر ہیں، کہیں انکی ڈگری جعلی تو نہیں؟ مراد راس وزیر ہیں، ڈگری جعلی ہوسکتی ہے، چیک کروانی چاہیے