انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور ،راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،عدالت نے مراد سعید سمیت سات ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ، ملزمان میں حافظ فرحت ،محمد زبیر نیازی ،واثق قیوم ،اعظم خان سواتی اور امتیاز دیگر شامل ہیں،پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

نو مئی مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو پنڈی منتقل کرنے کی درخواست منظور
دوسری جانب نو مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی حملہ اور دیگر مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو بارہ مقدمات میں راولپنڈی منتقلی کی درخواست دائر کر دی گئی،اعجاز چوہدری کو راولپنڈی کے 11مقدمات اور اٹک کے ایک مقدمہ میں حوالگی کی درخواست دائر کی گئی ،پولیس نے کہا کہ ملزم اعجاز چوہدری جی ایچ کیو راولپنڈی اور دیگر مقدمات میں ملوث ہیں ،ملزم کو تفتیشی کیلئے راولپنڈی منتقل کرنے کی اجازت دی جائے،عدالت نے راولپنڈی پولیس کی استدعا منظور کر لی ،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی،راولپنڈی کے تفتیشی افسر انسپکٹر تہذیب نے درخواستیں دائر کی

Shares: