9 مئی کے واقعات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنماء مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔مراد سعید کے سوات کے حلقے این اے 3 اور 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وکلاء نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص اور جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہو چکا یے، جس کے بعد اسکروٹنی کل سے شروع ہوگی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید 9 مئی واقعات کے بعد سے رپوش ہیں، تاہم وہ 8 فروری 2024 کو شیڈول الیکشن لڑیں گے اور اس کے لئے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

Shares: