وفاقی وزیر مراد سعید نے ایسا اعلان کیا کہ ہر پاکستانی جان کر خوش ہو جائے

وزارت پوسٹل سروسز کے ملک بھر میں ریسٹ ہاوسز کو عوام کیلیے کھول دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر پوسٹل سروسز کے ریسٹ ہاوسز کے بارے میں باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وزارت پوسٹل سروسز کے اعلامیہ کے مطابق شہری تفریحی مقامات کی سیر کے دوران سرکاری ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے، سرکاری ریسٹ ہاوسز انتہائی کم معاوضے پر دستیاب ہوں گے ،وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر کراچی سے مری تک تمام ریسٹ ہاوسز کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے. ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت،مظفر آباد کی حسین وادیوں میں بھی قائم ریسٹ ہاوسز دستیاب ہوں گے، لاہور، کراچی، پشاور،کوئٹہ میں بھی سرکاری ریسٹ ہاوسزکی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے. اعلامیہ کے مطابق شہری کم سے کم1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں وزارت پوسٹل سروسز کے ریسٹ ہاوسز میں قیام کر سکیں گے .شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاوسز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں

Comments are closed.