تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ کی رپورٹ) وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی کندھ کوٹ کے قریب دڑی سندرانی میں آمد ،سید مراد علی شاہ کی ایم پی اے غلام عابد خان سندرانی کی بیوی کی وفات پر تعزیت اور اس موقعہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور سکھر میں بدامنی ہے، ان علاقوں میں اسلحہ قبائلی تنازعات کی وجہ سے جمع ہوا ہے، سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے تو ہم پر الزام لگتے تھےکہ ہم سیاسی لوگ ہیں امن وامان کو بہتر نہیں کر رہے تو نگران حکومت نے 6 ماہ میں کون سی امن و امان کی صورتحال کو بہتربنایا؟
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں وفاقی حکومت کو ہم نے ملٹری اسلحہ کی درخواست کی تھی اور اب بھی ملٹری کے اسلحہ کے لیے درخواست کریں گے، ہمارے پاس فنڈز کا کوئی ایشو نہیں ہے۔سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے مقامی سرداروں سے مدد لی جائےگی، حالات پہلے ہی خراب تھےعبوری حکومت میں پہلے سے زیادہ خراب ہوئے۔
ہم پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے جلد سے جلد امن و امان کروائیں گے