سینیٹ کے ہ اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بتایا کہ لواری ٹنل کی لنک رسائی سڑکوں کی کل لمبائی 33.2 کلومیٹر ہے اور ان سڑکوں کی مرمت و بحالی کا کام اکتوبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے سوالات کے جواب میں مزید بتایا کہ لواری ٹنل کی لنک سڑکوں کی مرمت سے خطے کی رابطہ کاری بہتر ہوگی جس کا مثبت اثر سیاحت اور دیگر کاروباری سرگرمیوں پر پڑے گا۔ بہتر سڑکوں کی تعمیر سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور اس سے معاشی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے حوالگی ملزمان ترمیمی بل، پاکستان شہریت ترمیمی بل اور فوجداری قوانین ترمیمی بل ایوان میں پیش کیے، جنہیں منظوری دے دی گئی۔ علاوہ ازیں، وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر نے فیڈرل بورڈ برائے ثانوی تعلیم ترمیمی بل پیش کیا جو منظور کر لیا گیا۔وزیر مملکت برائے مواصلات نے اجلاس کو ای او بی آئی کی 49 عمارتوں اور پیشہ وران کو کارڈز جاری کرنے کی معلومات بھی فراہم کیں۔سینیٹ کی کارروائی پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دی گئی

Shares: