قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقہ تھانہ الہ آباد کی حدود موضع کھوکھر ٹوچر سے تین مردہ جانور شہ زور ڈالے سمیت پولیس چوکی تلونڈی نے پکڑ لئے جس سے تلونڈی کی عوام عید پر مردہ گوشت کھانے سے بچ گئی
تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس چوکی تلونڈی اور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر متین ہمایوں کے مشترکہ آپریشن میں دوران کارروائی شہ زور پر لدی ہوئی مردہ بھینسیں کھوکھر ٹوچر کے قریب سے قبضہ میں لے لیں ڈاکٹر متین ہمایوں کی رپورٹ کے مطابق چھ ملزمان محمد عاشق کھوکھر ٹوچر،حفیظ ،احمد علی ،محمد احمد وغیرہ مردہ گوشت گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ابتدائی رپورٹ میں تینوں جانور مردہ پائے گئے ملزمان سے دریافت ہوا کہ حرام گوشت تلونڈی میں عید پر فروخت کرنے کے لئے لایا جارہا تھا جس پر مقامی پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ کارروائی سے یہ گھناؤنا عمل کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ملزمان کے خلاف مردہ گوشت فروخت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ الہ آباد میں تحریر دے دی گئی ہے








