سیالکوٹ:پولیس پر مبینہ ملزمان کی فائرنگ، اقدام قتل کا ملزم ہلاک

crime

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) پولیس پر ملزمان کی فائرنگ سے اقدام قتل کا ملزم ہلاک، موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان ملزم کو چھڑوانے آئے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر ملزم محسن اقبال ہلاک ہوگیا،ملزم نے گزشتہ روز 8 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقہ ملے چک میں 4 نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ملزم محسن اقبال ہلاک ہو گیا،ملزم محسن اقبال کو پولیس نے گذشتہ روز اقدام قتل کے جرم میں گرفتار کیا تھا

پولیس کے مطابق چاروں ملزمان ملزم محسن اقبال کو چھڑوانے آئے تھے جن کا تعاقب کیا گیا لیکن اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

ایس ایچ او تھانہ کینٹ الطاف اسحاق کے مطابق گاؤں بھیلووال سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ملزم محسن اقبال نے بھیلووال کے 8 سالہ بچے علی حیدر کے سر پر اینٹیں ماریں اور اسے شدید مضروب کردیا،بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جو 24 گھنٹے سے زائد وقت گذر جانے کے بعد بھی وینٹیلیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

پولیس کا شبہ ہے ملزم نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی اور مذاحمت پر مضروب کیا۔پولیس نے حملہ کرنے والے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

Comments are closed.