پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر پر قاتلانہ حملہ

0
63

لاہور:پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر لاہور میں قاتلانہ حملے کے دوران بال بال بچ گئیں۔ٹرانس جینڈر اینکر مارویہ ملک پرقاتلانہ حملےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کو دیے گئے بیان میں مارویہ ملک نے بتایا کہ وہ فارمیسی سے کینٹ کے علاقے میں اپنے گھر واپس آرہی تھیں جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔

مارویہ ملک نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں خوف سے انہوں نے گھر چھوڑ دیا ہے اور لاہور سے باہر منتقل ہوگئی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران مارویہ کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنی کمیونٹی سمیت سب کے لیے ایک مثال ہوں کہ جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں جگہ بناسکتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں’۔

ادھرشہزاد رائے کے ساتھ پرفارم کرنے والے معروف بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے بلوچی گلوکار واسو خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ شب سکھرکے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق واسو خان کی نماز جنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں ہوگی۔واضح رہے کہ واسو خان نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو گلوکاری کے ذریعے اپنے منفرد انداز میں بیان کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ گلوکار شہزاد رائے نے 2011 میں یوٹیوب پر بلوچستان کے ایک گاؤں سے واسوخان کو ڈھونڈا تھا۔ جس کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے واسو کے ساتھ مل کر ان کے منفرد انداز میں ایک مشہور گانا ’اپنے الو‘ پیش کیا تھا۔اس کے بعد اس جوڑی نے ٹی وی پروگرام ’واسو اور میں‘ پیش کیا جو واسو خان کی مقبولیت کی وجہ بنا۔

Leave a reply